ہفتہ رفتہ:اسٹاک ایکسچینج 417پوائنٹس بڑھ گئی،74ارب منافع
کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی رہی ،100انڈیکس417 پوائنٹس بڑھ کر 45763 پوائنٹس پر بند ہوا ،اس دوران 74 ارب روپے سے زائد کامنافع ہوا جبکہ 47.80فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔
ماہرین کے مطابق غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ،بینکوں کے ڈپازٹس22فیصد بڑھنے سے مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے 3دن تیز ی رہی ،اس دوران انڈیکس 577پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 2دن کی مندی سے انڈیکس 159 پوائنٹس گھٹ گیا ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 30 اور آل شیئرز انڈیکس میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ 78کھرب46ارب ہو گیا ، مجموعی طور پر 1826 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 873 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،830میں کمی اور23میں استحکام رہا ۔