رائس ایکسپورٹرزکا وزارت تجارت سے اظہارتشکر
کراچی(بزنس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین انور میانور نے برآمدی مقصد کیلئے کنٹینر کی دستیابی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ریپ کی تجاویز پر غور کرنے پر وزارت تجارت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان کی دوسری بڑی برآمدات کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کنٹینر کی دستیابی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے وزارت تجارت کا ایک خود وضاحتی خط جس میں سیکریٹری میری ٹائم افیئر کو لکھا گیا ہے شیئر کیاتھا۔