سندھ،شدیدسردی سے ٹماٹر کی فصل سوکھ گئی ، کاشتکار پریشان

  سندھ،شدیدسردی سے ٹماٹر کی فصل سوکھ گئی ، کاشتکار پریشان

پنگریو(نمائندہ دنیا)زیریں سندھ میں ہزاروں ایکڑپرمشتمل ٹماٹرکی فصل سردی کی شدت کے باعث سوکھ گئی جس کی وجہ سے کاشتکارمعاشی بدحالی کاشکارہوگئے ہیں جب کہ ٹماٹرکی پیداوارمیں کمی کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔

ایک سروے کے مطابق زیریں سندھ کے مختلف اضلاع بدین، ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص اورتھرپارکرکے بیراجی علاقوں میں بوائی کردہ ہزاروں ایکڑٹماٹرکی فصل شدیدسردی اورکورہ پڑنے کے باعث بری طرح متاثرہوئی ہے اورتیارٹماٹرسوکھنے کے ساتھ نئے پھل لگنے کاعمل رک گیاہے ۔

اس حوالے سے کاشتکاروں جاوید بلوچ،گلن شاہ،شوکت راجپوت اور شاہد محمود نے بتایاکہ سردی کے باعث متاثرہونے والے پودوں پرکوئی دوااثرنہیں کررہی۔ ٹماٹرمنڈی کے تاجروں نے بتایاکہ منڈیوں میں ٹماٹروں کی آمدمیں کمی ہوئی ہے ، اگریہ لہرجاری رہی توٹماٹرکی پیداواربری طرح متاثرہوگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں