قدرتی گیس کی قلت1820ارب کیوبک فٹ یومیہ ہوگئی

قدرتی گیس کی قلت1820ارب کیوبک فٹ یومیہ ہوگئی

اسلام آباد(رپورٹ:ساجدچودھری)ملک میں قدرتی گیس کی قلت کا تازہ ترین تخمینہ 1820 ارب کیوبک فٹ یومیہ یا 20 فیصد تک جا پہنچا ہے ، اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت علمی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس حکمت عملی کے تحت جب عالمی منڈی میں گیس کی قیمتیں کم ہوں تو حکومت اور نجی شعبے کے تحت گیس درآمد کرکے ذخیرہ کی جا ئیگی ، اس مقصد کیلئے حکومت ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے سرکاری اور نجی شعبے میں گیس کے ذخائر تعمیر کرے گی، اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے جامع فریم ورک بنانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی دستاویز کے مطابق پاکستان میں توانائی کی ضروریات میں قدرتی اور درآمدی گیس کا حصہ بڑھ کر 47 فیصد تک پہنچ گیا ہے ، یومیہ 1453 ارب کیوبک فٹ گیس کا استعمال ہو رہا ہے جس میں 511 ارب کیوبک فٹ بجلی کی پیداوار، 311 ارب کیوبک فٹ گھریلو صارفین اور 290 ارب کیوبک فٹ صنعتوں کو سپلائی کی جارہی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں