پورٹ قاسم پردو جہازوں کی تکنیکی خرابی دور کردی گئی ، علی زیدی
کراچی(بزنس رپورٹر)پورٹ قاسم پر انجن خراب ہونے والے دو جہازوں کی تکنیکی خرابی دور کردی گئی ۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی کے مطابق پورٹ قاسم پر ایم ایس سی دھنتیا کے انجن میں تکنیکی خرابی دور کردی گئی ہے اورایم ایس سی دھنتیا کی برتھنگ شروع ہوگئی ہے ۔
محمود مولوی کے مطابق بنڈل جزیرے کے قریب ایم ایس سی دھنتیااورہائی پراسپیریٹی کے انجن میں خرابی تھی،دونوں جہازوں کو ویٹنگ ایریا میں لنگر انداز کردیاگیاہے اورجہازوں کو جلد برتھوں پر بھیج دیا جائیگا۔