جولائی تا دسمبر:بیرونی سرمایہ کاری 65کروڑ11لاکھ ڈالررہی

 جولائی تا دسمبر:بیرونی سرمایہ کاری 65کروڑ11لاکھ ڈالررہی

کراچی(بزنس رپورٹر)رواں مالی سال جولائی تا دسمبرکے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 47.5فیصد زائد رہی۔

چھ ماہ میں مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت 65 کروڑ 11 لاکھ ڈالر رہی،اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا دسمبر 2021کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری20فیصد اضافے سے ایک ارب 5 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہی۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے چھ ماہ میں 30کروڑ72لاکھ ڈالر کا انخلاء ریکارڈ کیا گیا۔

غیر ملکی پبلک انوسٹمنٹ سے سرمایہ کاروں نے 9کروڑ83لاکھ ڈالر نکال لیے ۔دسمبر 2021میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 15 کروڑ 57لاکھ ڈالر رہی۔دسمبر 2020کے مقابلے میں دسمبر 2021کی مجموعی سرمایہ کاری دو کروڑ25لاکھ ڈالر کم رہی۔دسمبر 2021میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 21کروڑ27لاکھ ڈالر رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں