اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،ڈالر پھرمہنگا،سونا معمولی سستا

اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،ڈالر پھرمہنگا،سونا معمولی سستا

کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج منگل کوبھی مندی کا شکار رہی۔

جبکہ ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں امریکی کرنسی پھر مہنگی ہوگئی ،ادھر فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغازتیزی سے ہوا،بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 104 پوائنٹس کی کمی سے 45507پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای 30 اور آل شیئرز انڈیکس میں بھی مندی رہی ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 18ارب کا خسارہ ہوا جبکہ 56فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں۔علاوہ ازیں فاریکس رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر27پیسے کے اضافے سے 176.18 روپے اوراوپن مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے 177.70روپے پر جاپہنچا ۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 200روپے کی کمی سے ایک لاکھ 2 ز5 ہزاراوردس گرام 171روپے کی کمی سے 1لاکھ 7 ہزار 167  روپے کا ہوگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں