اینگروپاورجن تھر لمیٹڈ نے پہلا نیپرا سی ایس آر ایوارڈ جیت لیا

اینگروپاورجن تھر لمیٹڈ نے پہلا  نیپرا سی ایس آر ایوارڈ جیت لیا

کراچی(کامرس ڈیسک)اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ کواقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے فریم ورک پرعمل درآمد کے ذریعے تھر کے باشندوں کی زندگیاں بہتر بنانے پر نیپراکے سی ایس آر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کے تحت ’’پاور ود پراسپیریٹی‘‘اقدام کے تحت پہلے نیپرا سی ایس آر ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے اہم کردار ادا کرنے والے سرفہرست شریک اداروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرنا تھا۔ اینگرو انرجی لمیٹڈ کے سی ای او احسن ظفر سید نے کہا کہ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے پلانٹ اور پراجیکٹس کے اردگرد آباد کمیونٹیز کی فلاح و بہبود ہماری ترقی سے فطری تعلق رکھتی ہے ،اینگروشراکت داری کے منفرد بزنس ماڈل پر یقین رکھتا ہے ۔ اینگرو پاور جن تھر لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر سید منظور حسین نے کہا کہ ہمارے پراجیکٹ کی ترقی کے حقیقی اسٹیک ہولڈر تھر کے عوام ہیں جن تک اس علاقے کی ترقی کے معاشی ثمرات پہنچنا ضروری ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں