پی ایس ایف ٹی اے سے مزید فائدہ اٹھایا جائے ،سری لنکا
کراچی(بزنس رپورٹر)سری لنکن وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گونا واردھنے نے کہا ہے کہ پاکستان، سری لنکا آزاد تجارتی معاہدے (پی ایس ایف ٹی اے )کے نتیجے میں دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کے حوالے سے اعتدال ہی رہا ہے۔
اس لیے ابھی بھی پی ایس ایف ٹی اے کے تحت دوطرفہ تجارت کے حقیقی مواقع سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے ،یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر کے دورے کے دوران اجلاس سے خطاب میں کہی۔