وفاق چیمبر کی معیشت کو بچانے کیلئے چارٹر آف اکانومی کی تجویز

وفاق چیمبر کی معیشت کو بچانے کیلئے چارٹر آف اکانومی کی تجویز

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبرکے قائم مقام صدرخواجہ شاہ زیب اکرم نے ایک غیر سیاسی، جامع، پائیدار اور قانونی حیثیت کے حامل چارٹر آف اکانومی کی تجویز پیش کی ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز ایک معاہدے کے ذریعے معاشی شرح نمو، اقتصادی ترقی اور معاشی مساوات کیلئے غیر متزلزل اتفاق رائے قائم کریں۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ چارٹر میں معیشت کے تمام شعبوں اور معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کیا جانا چاہیے ۔خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ چارٹر آف اکانومی کا مسودہ ایف پی سی سی آئی نے اعلیٰ درجے کی مہارت ، باریک بینی ، تفصیلی جائزے ، دنیا بھر کے بہترین طریقوں کے مطالعے اور کاروبار ی برادری جس میں معیشت کے تمام شعبوں اور طبقات سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں کے مکمل ان پٹ کے ساتھ تیار کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں