زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرمیں 56 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی
کراچی(بزنس رپورٹر)غیرملکی قرضوں و دیگر ادائیگیوں کے باعث گزشتہ ہفتے سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 56 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس سے سرکاری ذخائر 17 ارب 3 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 جنوری کوختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ ذخائر23 ارب34 کروڑ 97 لاکھ ڈالرکی سطح پر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 31 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔