تجارتی معاہدوں پر تیزی سے دستخط کیے جائیں،ویتنامی سفیر

تجارتی معاہدوں پر تیزی سے دستخط کیے جائیں،ویتنامی سفیر

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان میں ویتنام کے سفیر پھونگ ٹائن نگیوین نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ چاول اور ٹیکسٹائل کے بڑے پروڈیوسر اور حریف ہونے کی وجہ سے ہم تعاون نہیں کر سکتے ۔

درحقیقت ہم با ہمی تعاون کے ذریعے ان شعبہ جا ت میں ایک دوسرے کے لیے معاون معیشتیں بن کر مزید فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ویتنامی سفیر نے اپنی گہری اور پرجوش خواہش کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر تیزی کے ساتھ کام کرتے ہو ئے دستخط کیے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں