پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،192پوائنٹس کا اضافہ
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا، 59.35فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔
جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں192.31پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 44825.97پوائنٹس سے بڑھ کر 45018.28پوائنٹس پربند ہوا ،اسی طرح 81.79 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 17665.79پوائنٹس پر جاپہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30750.03 پوائنٹس سے بڑھ کر 30878.62پوائنٹس ہو گیا۔ کاروباری تیز ی کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 32 ارب 19 کروڑ 81 لاکھ 29 ہزار 669 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 77کھرب29کروڑ 15 لاکھ 68 ہزار 590 روپے سے بڑھ کر 77 کھرب 32ارب 48 کروڑ 96لاکھ98ہزار259روپے ہوگیا ۔