انٹر بینک میں ڈالر سستا ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں مہنگاہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر سستا ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں مہنگاہوگیا

کراچی (بزنس رپورٹر ) جمعہ کے روزانٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر25پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر176.48روپے سے گھٹ کر 176.23 روپے کی سطح پر آگئی،تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 177.30روپے سے بڑھ کر 177.50 روپے اور قیمت فروخت177.80روپے سے بڑھ کر 178 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199 روپے سے کم ہو کر198.50 روپے اور قیمت فروخت 201 روپے سے کم ہو کر 200.50 روپے پر آگئی، جبکہ ایک روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 239روپے سے گھٹ کر238روپے اور قیمت فروخت 241.50 روپے سے کم ہو کر 240.50 روپے ہوگئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں