سونے کی فی تولہ قیمت میں50روپے کمی

 سونے کی فی تولہ قیمت میں50روپے کمی

کراچی(بزنس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1834 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت50روپے کمی سے 1لاکھ25ہزار850اوردس گرام سونے کی قیمت43روپے کمی سے 1 لاکھ 7 ہزار896روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1450 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں