پاکستانی سرمایہ کار سرمایہ کاری میں اضافہ کریں،سری لنکن وزیر تجارت

پاکستانی سرمایہ کار سرمایہ کاری میں اضافہ کریں،سری لنکن وزیر تجارت

کراچی (بزنس رپورٹر )سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گونا واردانے نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے حقیقی مواقعوں سے مستفید ہونیکی ضرورت ہے۔

 سری لنکا پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ 2005 میں طے پایا، تاہم ایف ٹی اے کے ثمرات حقیقی صلاحیت سے کم ہیں۔ سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گونا واردانے نے سری لنکا کے 18 رکنی اعلیٰ سطح کے سرکاری وتجارتی وفد کے ہمراہ کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان یوٹلائیزیشن ریٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، سری لنکاسے2020کے بعد سے پاکستان کیلئے مجموعی برآمدات 75 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جس میں 73 فیصد کے تناسب سے 53 ملین ڈالر کی برآمدات پاکستان سری لنکا آزاد تجارتی معاہدے کے تحت ہوئیں، جبکہ پاکستان کا تناسب صرف 3 فیصد رہا، پاکستانی سرمایہ کارایف ٹی اے کے تحت سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں