سونا:ایک ہفتے کے دوران فی تولہ 650روپے مہنگا

سونا:ایک ہفتے کے دوران فی تولہ 650روپے مہنگا

کراچی (بزنس رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 12ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1822ڈالر سے بڑھ کر1834ڈالرپر جا پہنچا ۔

جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 650 روپے اور دس گرام سونا558روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعدایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 200روپے سے بڑھ کر1لاکھ25ہزار850روپے ہو گئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 338 روپے سے بڑھ کر1لاکھ7ہزار896روپے ہو گئی ۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا3ڈالر سستا ہو ا جس کے بعد ہفتہ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں50اور دس گرام سونے کی قیمت میں43روپے کی کمی واقع ہوئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں