ہفتہ رفتہ:روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

ہفتہ رفتہ:روپے کے مقابلے  میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی (بزنس رپورٹر )ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175.85روپے سے بڑھ کر 176.15 روپے اور قیمت فروخت176روپے سے بڑھ کر 176.30روپے ہو گئی، اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں1.80روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید بڑھ کر178.80 روپے اور قیمت فروخت بڑھ کر179.30روپے پر جا پہنچی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں