اسٹاک ایکسچینج:گزشتہ ہفتے مندی کی لپیٹ میں رہی،700پوائنٹس کم

اسٹاک ایکسچینج:گزشتہ ہفتے مندی کی لپیٹ میں رہی،700پوائنٹس کم

کراچی (بزنس رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای 100 انڈیکس700پوائنٹس کم ہو گیا۔

 جس کی وجہ سے انڈیکس 45700پوائنٹس سے گھٹ کر45000پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 114ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے کم ہو کر45کھرب روپے رہ گیا ،کاروباری مندی کی وجہ سے 56.56فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے چار روز مندی کا شکار رہی ۔گزشتہ ہفتے کے ایس ای 100انڈیکس میں745.17پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45763.45پوائنٹس سے کم ہو کر45018.28پوائنٹس ہو گیا ،اسی طرح 250.93 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17747.58پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31329.44پوائنٹس سے کم ہو کر 30878.62 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 14 ارب 24 کروڑ 69 لاکھ 10 ہزار731روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر 77 کھرب 32 ارب 48 کروڑ96لاکھ98ہزار259روپے رہ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں