فرانس سے ترسیلات زرمیں30فیصد کا اضافہ ریکارڈ

فرانس سے ترسیلات زرمیں30فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی ) فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے ۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 257.6 ملین ڈالرکا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30.5 فیصدزیادہ ہے ۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 197.4 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ دسمبر2021 میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 43.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا جو دسمبر 2020 میں 39.3 ملین ڈالرتھا۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے سہولیات، اقدامات اورترغیبات کے نتیجے میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.3 فیصد کانمایاں اضافہ ہواہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں