سیمنٹ کی برآمدات میں 9فیصدسے زائد کی کمی

سیمنٹ کی برآمدات میں 9فیصدسے زائد کی کمی

اسلام آ باد (آئی این پی ) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں مقدار کے حوالے سے9فیصد سے ز ائد کی کمی دیکھی گئی ۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان نے14کروڑ37لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی سیمنٹ دیگر ملکوں کو برآمد کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں14کروڑ 29 لاکھ ڈالر سے زائد کی سیمنٹ برآمد کی گئی تھی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال سیمنٹ کی برآمد میں8لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں