نجی شعبے کو گیس درآمد کرنے کی اجازت دی جائے ،میاں زاہد

نجی شعبے کو گیس درآمد کرنے کی اجازت دی جائے ،میاں زاہد

کراچی (بزنس رپورٹر )آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ نجی شعبے کو گیس درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

 جب کہ نئے گیس ٹرمینلز کی تعمیر کو گیس اسٹوریج بنانے سے مشروط کیا جائے اورسرکاری گیس کمپنیوں کو ملک بھر میں گیس اسٹوریج بنانے کا پابند کیا جائے تاکہ گیس کی کمی یا سپلائی میں خلل اندازی کی صورت میں بحران سے بچا جا سکے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نئے ٹرمینلز بنانے ، پرانے ٹرمینلز کو توسیع دینے ، گیس درآمد کرنے کے خواہشمند بزنس گروپس کے خلاف سازشیں بند کرنے اور سرکاری گیس کمپنیوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مقامی گیس کی رسدنوفیصد سالانہ کی شرح سے کم ہو رہی ہے جس سے ڈومیسٹک، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں