اسپین سے ترسیلات زر میں 37.7 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسپین سے ترسیلات زر میں  37.7 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اسپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 37.7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پہلی ششماہی میں اسپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 218.2 ملین ڈالرز کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں