گوشت کی برآمدات کا52لاکھ19ہزار ٹن ہدف مقرر

گوشت کی برآمدات کا52لاکھ19ہزار ٹن ہدف مقرر

اسلام آباد (آئی این پی) رواں مالی سال گوشت کی برآمدات کا 52 لاکھ 19ہزار ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

معاشی صورتحال سے متعلق تجزیاتی رپورٹس دینے والے معروف ادارے ’’ ویلتھ پاک‘‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی گوشت اورگوشت کی مصنوعات کی برآمدات کی مالیت 7کروڑ83لاکھ ڈالر رہی۔

گزشتہ مالی سال 33کروڑ34 لاکھ ڈالر مالیت کا گوشت اور اس کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں جو 10فیصد زیادہ تھیں، 49 لاکھ ٹن کا موجودہ ہدف سالانہ4.9 فیصد کے اوسط اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کیا گیا ہے ،پاکستان کا موجودہ مالی سال میں گوشت کی پیداوار کا ہدف تقریباً 52 کروڑ19  لاکھ ٹن ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں