پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھائیں گے ،سری لنکن وزیرتجارت

پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھائیں گے ،سری لنکن وزیرتجارت

اسلام آباد(اے پی پی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے سری لنکن وزیر تجارت بندولا گنا ورد ھنے نے ملاقات کی جس میں سری لنکا کے وزیر مملکت برائے تجارت تھاراکا بلا سوریا بھی موجود تھے ۔

 وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر غور کیا گیا۔ سری لنکن وزیر تجارت نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آئی سی ٹی، فارماسوٹیکلز، معدنیات اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون بڑھائیں گے ۔

تمام پوٹینشل سیکٹرز میں جوائنٹ ونچرز سمیت سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ کریں گے ۔ وفد نے ٹیکسلا میوزیم اور ہری پور کا بھی دورہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں