انٹر بینک میں ڈالر177کے قریب،سونا500روپے مہنگا

انٹر بینک میں ڈالر177کے قریب،سونا500روپے مہنگا

کراچی (بزنس رپورٹر )انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈالر177روپے سے صرف دو پیسے کی دور ی پر ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔

ادھر فی تولہ سونا500روپے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس  رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر26پیسے کے اضافے سے 176.98 روپے پر جا پہنچا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے کی کمی سے 179.20روپے پرآگیا ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالرکے اضافے سے 1845 ڈالرفی اونس کا ہو گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 500روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 27 ہزار 150 اوردس گرام 429 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ9ہزار11 روپے کا ہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں