اسٹاک ایکسچینج:دوروزہ مندی کے بعدتیزی،14ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج:دوروزہ مندی کے بعدتیزی،14ارب منافع

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ میں دو دن کی مندی کے بعد بدھ کوتیزی رہی، 100 انڈیکس 67 پوائنٹس کے اضافے سے 44955 پربند ہوا۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو 14ارب کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77 کھر ب روپے سے بڑھ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے ٹیلی کام ،فرٹیلائزر ،پٹرولیم اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

تاہم بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے باعث انڈیکس 49000 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 42.04 پوائنٹس کے اضافے سے 17738 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 30734 پوائنٹس سے بڑھ کر 30793 پوائنٹس پر بند ہوا، سرمایہ 77 کھرب 11 ارب ہو گیا۔ بدھ کو 5 ارب روپے مالیت کے 13 کروڑ 73 لاکھ 9 ہزار حصص کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 130 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 179میں کمی اور 24 میں استحکام رہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں