شام مضبوط تجارتی واقتصادی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں

شام مضبوط تجارتی واقتصادی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں تعینات شام کے سفیر ڈاکٹر مازن عبید نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے کیونکہ دونوں ممالک کئی شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر کے دورے  پر انہوں نے کاروباری تعلقات کو بہتر فروغ دینے کیلئے پاکستان شام بزنس کونسل کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں