پورٹ پر درآمدی سامان رکھنے کی مدت 10 روز کی جائے ، کاٹی

پورٹ پر درآمدی سامان رکھنے کی مدت 10 روز کی جائے ، کاٹی

کراچی (بزنس رپورٹر)کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی)کے صدر سلمان اسلم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم پر درآمدی اور برآمدی سامان رکھنے کی مدت پانچ روز سے بڑھا کر دس روز کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کاٹی کے صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں کارگو اور شپنگ اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اور اس پر صرف 5 دن کنٹینر رکھنے کی اجازت بہت کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ پر یہ اجازت 15 دن کی ہے ۔

تاہم درآمد کنندگان اتنے قلیل مدت میں بروقت اقدامات کرنے سے قاصر رہ جاتے ہیں اور نہ صرف مالی نقصان کرتے ہیں بلکہ ذہنی اذیت کا بھی شکار رہتے ہیں،نقصان کا اندازہ حقیقی اور نتیجے میں دونوں طرح سے سالانہ اربوں روپے بنتا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں