سندھ کے ترقی پذیر علاقوں میں صنعتی زونز بنانے کا فیصلہ

 سندھ کے ترقی پذیر علاقوں میں صنعتی زونز بنانے کا فیصلہ

سکھر(نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اﷲ دھاریجو نے کہا ہے کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے سندھ کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں صنعتی زونز قائم کیے جا رہے ہیں۔

سندھ حکومت صوبے کے دور دراز اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں صنعتی زونز کے قیام کیلئے پرعزم ہے تاکہ لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے ۔یہ بات انہوں نے اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ گھوٹکی کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر صوبائی وزیرکو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ گھوٹکی 48 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے اور امید ہے یہاں زراعت سے وابستہ صنعتیں لگائی جائینگی اور صنعتکاروں کو بہترین انفرااسٹرکچر فراہم کیا جائے گا۔جام اکرام اﷲدھاریجو نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس منصوبے پر کام کو تیز کریں تاکہ سرمایہ کاروں/صنعت کاروں کو صنعتوں کے قیام کی ترغیب دی جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں