سائٹ کے صنعتکار غیر محفوظ ،اقدامات کیے جائیں ،عبدالرشید
کراچی(بزنس رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرشید نے کراچی کے سب سے بڑے صنعتی ایریا سائٹ میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف سے درخواست کی ہے کہ۔۔۔
سائٹ ایریا کے صنعتکاروں، ورکرز کی جان و مال کو محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد کو لگام دی جاسکے ۔ایک بیان میں عبدالرشید نے کہاکہ سائٹ ایریا میں لوٹ مار کی وارداتیں معمول بنتی جارہی ہیں۔
خاص طور پر چھینا چھپٹی، گاڑیاں، موٹرسائیکل چھیننے بالخصوص بینکوں سے تنخواہ والے ورکرز سے لوٹ مارکے واقعات میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جارہاہے جس سے سائٹ ایریا میں آنے والے تاجر خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔