حکومت صنعتی شعبے کے فروغ کیلئے کردار اداکرے ،افتخار ملک

حکومت صنعتی شعبے کے فروغ کیلئے کردار اداکرے ،افتخار ملک

کراچی(بزنس رپورٹر)سارک چیمبر کے صدر اورچیئرمین یونائٹیڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ صنعتی شعبے اور برآمدات کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور حکومت کو معاشی بہتری کیلئے غیرمقبول فیصلے بھی کرنا پڑے تو ضرور کیے جائیں۔

ایمبیسیڈر رحمت اﷲجاویدسے ملاقات اوریو بی جی کے ترجمان گلزارفیروزسے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ٹیکس نظام میں اصلاحات کے نتیجے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکتا ہے ، خطے میں سب سے زیادہ توانائی کے نرخ پاکستان میں ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ صنعتی پیداواری اداروں کیلئے توانائی کے نرخوں میں کمی لائے ، ٹیکس نظام کو سہل و آسان بنایا جائے اور سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں تو معیشت مستحکم ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں