اسٹاک ایکسچینج میں 127پوائنٹس کا اضافہ ،6ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج میں 127پوائنٹس کا اضافہ ،6ارب خسارہ

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو ملا جلارجحان رہا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 127 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار کی حد عبور کرتا ہوا 45083پوائنٹس پر بند ہواتاہم سرمائے میں6ارب روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی جبکہ 50.75فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہوا ،سرمایہ کاروں کی فوڈز ،فرٹیلائزر ،توانائی اور بینکنگ شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 45818پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا ۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس89پوائنٹس کے اضافے سے 17828پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 30793پوائنٹس سے گھٹ کر 30760پوائنٹس پر بند ہوا ، مجموعی سرمایہ گھٹ کر 77کھرب4ارب روپے رہ گیا۔جمعرات کو6ارب روپے مالیت کے 17کروڑ35لاکھ90ہزار حصص کے سودے ہوئے   ، مجموعی طور پر333کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،169میں کمی اور29میں استحکام رہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں