رہائشی و تعمیراتی منصوبوں کیلئے قرض فراہمی کی حد میں اضافہ

 رہائشی و تعمیراتی منصوبوں کیلئے قرض فراہمی کی حد میں اضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو رہائشی و تعمیراتی منصوبوں کیلئے قرضوں کی فراہمی کی حد میں اضافہ کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے بعد اب کمرشل بینک نجی شعبہ کو فراہم کیے جانے والے قرضہ جات کا سات فیصد تک رہائشی و تعمیراتی منصوبوں کیلئے جاری کرسکیں گے ،اس سے قبل رہائشی و تعمیراتی منصوبوں کیلئے قرضہ جات کی فراہمی کیلئے یہ حد پانچ فیصد تھی،اسٹیٹ بینک کی جانب سے رہائشی و تعمیراتی منصوبوں کیلئے قرضہ جات کی فراہمی کی حد میں اضافے کا مقصد حکومت کے اپنا گھر منصوبے میں معاونت فراہم کرنا ہے ،تا کہ ملک میں تعمیراتی شعبہ کو مضبوط کیا جاسکے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں