ڈالرکی قدر گھٹ گئی ،سونا550روپے تولہ سستا

 ڈالرکی قدر گھٹ گئی ،سونا550روپے تولہ سستا

کراچی (بزنس رپورٹر)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالرکی قدر گھٹ گئی ۔

ادھر فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 176.97روپے اوراوپن مارکیٹ میں 70پیسے کی کمی سے 178.50روپے پرآگیا۔رپورٹ کے مطابق یورو 50پیسے کی کمی سے 200روپے اور برطانوی پاؤنڈ ایک روپے کی نمایاں کمی سے 240روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا33ڈالرکی نمایاں کمی سے 1812 ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا550روپے کی کمی سے ایک لاکھ26ہزار600اوردس گرام 472روپے کی کمی سے ایک لاکھ8ہزار539 روپے کا ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1470روپے پر مستحکم رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں