اٹلی سے ترسیلات زرمیں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں56.3 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے دسمبرتک کی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 447.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا، دسمبر 2021 میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 74.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو 33 فیصد زیادہ ہے ۔