این بی پی فنڈزسیلف سروس پورٹل میں واٹس ایپ ٹرانزیکشنز کا آغاز

این بی پی فنڈزسیلف سروس پورٹل میں واٹس ایپ ٹرانزیکشنز کا آغاز

کراچی (کامرس ڈیسک)این بی پی فنڈز پاکستان میں پہلی ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی ہے جس نے اپنے واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل میں واٹس ایپ ٹرانزیکشنز کا آغاز کیا ہے جو کہ ایس ای سی پی سے منظور شدہ ہے ۔

اس سروس کے ذریعے کلائنٹس اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت ٹرانزیکشن کر سکتے ہیں۔ یہ پیشکش این بی پی فنڈز بہترین کے مشن کے مطابق ہے جو اپنے کلائنٹس کو سروسز فراہم کرتا ہے تاکہ ان کی سرمایہ کاری پران کا مکمل اختیار ر ہے ۔ انوسٹرز اب واٹس ایپ ٹرانزیکشن سروس کا استعمال کرکے سرمایہ کاری کرسکتے ہیں اوراپنی رقم نکلوا سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ یہ سروس ہمارے صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کے بیلنس، یومیہ فنڈ کی اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس، ایجنٹ سے بات کرنے ، ان کے ٹیکس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے ، ویلیو ایڈڈ سروسز کا استعمال کرنے اوراین بی پی فنڈز کی فراہم کردہ سروسز کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنے میں بھی مدد کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں