اوپن مارکیٹ :ڈالر 2.25روپے بڑھ کر 243 کا ہوگیا

اوپن مارکیٹ :ڈالر 2.25روپے بڑھ کر 243 کا ہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسچینج ریٹ پر کیپ ہٹانے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 243 روپے پر پہنچ گیاجبکہ انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگاہوگیا۔

،ادھرسونے کی قیمت 1300 روپے کے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 90 ہزار 600 پر پہنچ گئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 49 پیسے کے اضافے سے 230.89 روپے پرجاپہنچا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.25 روپے کے نمایاں اضافے سے 243روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 1925ڈالر فی اونس کاہوگیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایک سینئر رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ منی چینجرز کے اعلان کے بعد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بدھ کو میٹنگ میں منی چینجرز کو پابند کیا کہ ڈالر ریٹ فوری طور پر 250 روپے سے نہ بڑھایا جائے ، رابطہ کرنے پر ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا کہ منی چینجرز کو پابند کرنے کے معاملے پر فی الوقت موقف نہیں دے سکتے ،مرکزی بینک جب بہتر سمجھے گا تو اس حوالے سے اپنا مؤقف جاری کردے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں