سوزوکی موٹر سائیکلیں مزید 25 ہزار روپے تک مہنگی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سوزوکی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی 25 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔سوزوکی جی ڈی 100 ایس اور جی ایس 150 سی سی کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے جبکہ جی ایس ایکس 125 اور جی آر 150 سی سی مزید 25 ہزار روپے مہنگی ہوگئی۔ سوزوکی نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ خام مال مہنگا ہونے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے ۔