مرکنٹائل ایکسچینج :19ارب کے سودے
کراچی(بزنس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 19.4ارب روپے کے سودے ہوئے ۔
رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد15971رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 8.999 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 4.352 ارب روپے ریکارڈکی گئی۔