اسٹیٹ بینک میں ریٹائرڈ افراد کی بھرتیاں، ملازمین بے چین

اسٹیٹ بینک میں ریٹائرڈ افراد کی بھرتیاں، ملازمین بے چین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک میں اعلیٰ عہدوں پر ریٹائرڈ افراد کی بھرتیوں سے ملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور متعدد افسران کی ترقیاں کھٹائی میں پڑ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک میں موجودہ گورنر کی آمد کے بعد ادارے میں اعلیٰ عہدوں پر براہ راست ریٹائرڈ افسران کی بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریٹائر افسر کو کنٹریکٹ پر پروٹوکول افسر بھرتی کیا گیا ،مذکورہ اسامی کیلئے نہ تو اخبارات میں اشتہار دیے گئے اور نہ ہی اندرونی ترقی کے نظام کو اپنایا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ بھرتی کیلئے سپریم کورٹ اور اسٹیٹ بینک کے ایچ آر قوانین کی بھی خلاف ورزی کی گئی اور کنٹریکٹ پر لاکھوں روپے ماہانہ مشاہرے پر بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا۔ جب ترجمان اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی  جواب دینے سے گریز کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں