اسٹاک ایکسچینج میں 729پوائنٹس کی تیزی،93ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں 729پوائنٹس کی تیزی،93ارب منافع

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو زبردست تیزی رہی ۔کے ایس ای 100 انڈیکس 729 پوائنٹس کے اضافے سے 39784 پوائنٹس پر بند ہوا ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 93 ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ 66فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ماہرین کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط کو تسلیم کئے جانے سے قرض کیلئے جاری مذاکرات کامیاب ہونے کی توقعات ،ایکسچینج کمپنیوں کا ڈالر کا کیپ ختم کرنے سے مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری آنے اور وزیر خزانہ کی قطر میں گیس کمپنیوں سے مذاکرات کے باعث ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات پراسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 311پوائنٹس کے اضافے سے 14800پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 26294پوائنٹس سے بڑھ کر26690پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی سرمایہ 62کھرب97ارب روپے ہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں