ٹیلی کام مشینری کی درآمدات میں 60فیصد کمی

ٹیلی کام مشینری کی درآمدات  میں 60فیصد کمی

اسلام آباد(اے پی پی)ٹیلی کام مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر60فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبرتک کی مدت میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات کا حجم 566 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات پر1.423 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ دسمبر2022 میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات پر110 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو دسمبر2021 کے مقابلے میں 62فیصد کم ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں