جرمن سافٹ ویئر کمپنی کا طلباء کو مفت تربیت دینے کا اعلان

جرمن سافٹ ویئر کمپنی کا طلباء کو مفت تربیت دینے کا اعلان

کراچی(بزنس رپورٹر)جرمن کمپنی ساپ کے پاکستان میں کنٹری منیجر ثاقب احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن میں سب سے بڑی رکاوٹ آئی ٹی ماہرین کی کمی ہے۔

اس کمی کو دور کرنے کیلئے ایس ای پی نے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کیلئے تربیتی کورس اور سافٹ ویئر مفت کردیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ثاقب احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی جلد سیکھنے اور محنت کرنے کے عادی ہیں، اس لئے انہیں دنیا بھر میں ہاتھوں ہاتھ ملازمت پر رکھاجاتا ہے ۔ اس وجہ سے آئی ٹی ماہرین کی قلت ہے جس کو دور کرنے کیلئے تربیتی کورس مفت کردیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں