خسارے کے کنٹرول کیلئے معاشی دستاویزات ناگزیر،وفاقی چیمبر

خسارے کے کنٹرول کیلئے معاشی دستاویزات ناگزیر،وفاقی چیمبر

کراچی (بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے سابق صدر زکریا عثمان کی کنوینر شپ میں ریونیو اور اخراجات پر بجٹ کے اقدامات تجویز کرنے کیلئے ایک اعلیٰ اختیاراتی بجٹ ایڈوائزری کونسل تشکیل دی ہے ۔

انہوں نے مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کیلئے معیشت کی ڈاکیومنٹیشن پر زور دیا ہے ۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ مذکورہ پس منظر میں اس سال ایف پی سی سی آئی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ غیر دستاویزی اور غیر رسمی شعبوں کو ڈاکیومنٹیشن میں لائے تاکہ معیشت کے اصل سائز اور محصولات کی مقدار کا اندازہ کیا جا سکے جو ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔اپنی پہلی میٹنگ میں ایف پی سی سی آئی کی بجٹ ایڈوائزری کونسل کے اراکین نے معیشت کے مستقبل اور بجٹ 2023-24 کی تشکیل کے بارے میں اپنے تبصرے پیش کیے۔ کونسل کے ارکان نے تنقید کی کہ فائلرز پر مسلسل بوجھ بڑھتا جارہاہے اور یہ عمل مزید تکلیف دے گااگر موجودہ ٹیکس نیٹ کو وسیع نہیں کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں