ترکیہ کے کاروباری وفد کو سندھ میں سرمایہ کاری کی پیشکش

ترکیہ کے کاروباری وفد کو سندھ میں سرمایہ کاری کی پیشکش

کراچی(بزنس رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اﷲدھاریجو نے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص سندھ میں ترکیہ کے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ترکیہ کے سرمایہ کاروں سے درخواست ہے کہ وہ پاکستان بالخصوص سندھ میں سرمایہ کاری کریں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے ترکیہ کے قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے ترکیہ سے آنے والے بزنس کمیونٹی کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں چیف ایگزیکٹو ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان زبیر موتی والا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر ترکیہ کے قونصل جنرل کیمیل سنگو،سیکریٹری صنعت و تجارت رشید احمد سولنگی اوردیگر بھی موجود تھے ۔ جام اکرام اﷲ دھاریجونے مزید کہاکہ گزشتہ دھائی میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم دس ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔ اس موقع پرزبیرموتی والا نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ منصوبوں اورباہمی فائدے کیلئے پاکستان کی برآمدات میں جدت اور تنوع کی طرف بڑھنے پر زور دیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں