پاکستان میں مینو فیکچرننگ بڑھنے سے موبائل فون کی درآمد میں کمی

پاکستان میں مینو فیکچرننگ بڑھنے سے موبائل فون کی درآمد میں کمی

لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق چینی کمپنیاں 2022 میں پاکستان میں ٹاپ ٹین فون مینوفیکچررز کی فہرست میں شامل ہیں۔

چینی کمپنیوں نے 2022 میں پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیے گئے 21.94 ملین فونز کا ایک بڑا حصہ اسمبل / تیار کیا ہے ۔آئی ٹیل موبائل پاکستان مسلسل دوسرے سال 3.03 ملین یونٹس کے ساتھ فہرست میں سب سے اوپر موبائل فون بنانے والی کمپنی رہی ۔کمپنی نے مقامی طور پر 3.03 ملین سیٹ اسمبل/ تیار کیے جبکہ اسی چینی کمپنی نے 2021میں 4.40 ملین یونٹ اسمبل/ تیار کیے تھے ۔پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی ویگو ٹیل نے 2022میں 2.40 ملین موبائل فون سیٹس کے ساتھ دس موبائل مینوفیکچررز کی فہرست میں اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں