سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کمی ریکارڈ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے ۔ ہفتے کے روزسونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے کم ہوگئی۔

 جس کے بعد ملک بھر میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے ۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3429 روپے کم ہوکر 175326 روپے ہے ۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 46 ڈالر کم ہوکر 1865 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں