سبزیوں کی مجموعی برآمدات کے حجم میں90فیصد اضافہ

 سبزیوں کی مجموعی برآمدات  کے حجم میں90فیصد اضافہ

لاہور(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان کی سبزیوں کی مجموعی برآمدات کے حجم میں 90 فیصد اور مالیت میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے بتایا کہ ہر سال سبزیاں ان کی دستیابی کے لحاظ سے برآمد کی جاتی ہیں جس میں آلو اور پیاز کا بڑا حصہ ہے ۔ آلو کی ایک بمپر فصل پیاز کی گرتی ہوئی برآمدات کو دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں