پاکستان سے ترجیحی تجارتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،سفیر آذربائیجان

 پاکستان سے ترجیحی تجارتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،سفیر آذربائیجان

لاہور(آئی این پی) آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا ہے کہ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط کرنا چاہتے ہیں۔

 آذربائیجان نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے آذربائیجان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی ہیں جس کے نتیجے میں صرف گزشتہ سال 50 ہزار پاکستانی آذربائیجان گئے ۔ اس سے تجارتی ٹرن اوور کو تین گنا بڑھانے میں بھی مدد ملی ہے جو کہ تقریباً 28 ملین امریکی ڈالر تھا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے سفیر نے نمائشوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تجارت بڑھانے میں ان کا کردار بہت اہم ہے ۔ ویزا کے اجراء کا طریقہ کار بہت آسان ہے ، آذربائیجان کا ویزا حاصل کرنے میں صرف تین گھنٹے لگتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں